شنبه 03/می/2025

ایران کا خلیج میں کوئی جاسوسی نیٹ ورک نہیں: مصطفی النجار

بدھ 17-ستمبر-2008

ایرانی وزیر دفاع نے خیلیجی ممالک میں اپنے ملک کے جاسوسی نیٹ ورک سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے اپران کے خلاف منفی پروپیگینڈہ مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔

اں خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے قطر کے دو روزہ دورے کے دوران کیا۔ اس دورے میں ایرانی اہلکار نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف بات کرنے سے احتراز کیا۔

قطر کے دارلحکومت دوحا میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر دفاع مصفطی محمد النجار نے خلیجی ممالک میں ایران کے جاسوسی نیٹ ورک کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ دبئی میں سابق ایرانی قونصل جنرل عادل الاسدی نے ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ ہمارا جاسوسی نیٹ ورک بہت زیادہ مضبوط ہے اور اس کے ذریعے ہم کسی بھی خلیجی ممالک کو جب چاہیں عدم استحکام کا شکار کر سکتے ہیں۔

النجار کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا ایران پر حملے کی حماقت نہیں کرے گا کیونکہ علاقائی اور عالمی حالات واشنگٹن کے حق میں نہیں ہیں۔ امریکا کو داخلی سطح پر کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے اگر ایران پر حملے کی جسارت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
#

مختصر لنک:

کاپی