شنبه 03/می/2025

ایل جی نے مشرق وسطیٰ میں قرآن ٹی وی متعارف کرادیا

منگل 16-ستمبر-2008

جنوبی کوریا کی الیکٹرانکس کے گھریلوآلات بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ایل جی الیکٹرانکس نے منگل کے روز کہا ہے کہ اس نے مشرق وسطیٰ کی مارکیٹس میں ایک نیا ٹیلی ویژن متعارف کرایا ہے جس میں قرآن مجید کا ڈیجیٹل نسخہ انسٹال کیا گیاہے.

ایل جی نے سیول میں جاری ایک بیان میں بتایا کہ نیا ٹی وی 42 اور 50 انچ کے پینل میں پیش کیا جارہا ہے اور ناظرین اس کے مینوکوکنٹرول کرکے قرآن مجید کی تمام 114سورتوں کی سکرین پرتلاوت کرسکیں گے.

نئے ٹیلی ویژن کی 160 گیگا بائٹ،جی بی کی ہارڈ ڈرائیو بھی ہے جس میں ویڈیومواد کاذخیرہ کیا جاسکے گااوراستعمال کنندہ مقدس کتاب کے دس مقامات پر نشانی رکھ سکیں گے.

ایل جی کے پلازما ڈسپلے پینل ڈویژن کے نائب صدرپارک جانگ سیوک نے بتایا کہ”ہم نے یہ ماڈل اس حقیقت کا ادراک کرنے کے بعد تیار کیا ہے کہ راسخ العقیدہ مسلمان روزانہ قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں”.

ایل جی نےگذشتہ سال یہ اعلان کیا تھا کہ وہ 2010ء تک مشرق وسطیٰ اور افریقی ملکوں میں گھروں میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات کی فروخت چھے ارب ڈالرز تک بڑھانا چاہتی ہے اور وہ اس مقصد کے حصول کے لئے ایسی مصنوعات پیش کرے گی جو مقامی صارفین کے لئےمزید کشش کا باعث ہوں.

مختصر لنک:

کاپی