شنبه 03/می/2025

انڈونیشیا میں بھگدڑ:23 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

منگل 16-ستمبر-2008

انڈونیشیا میں زکاة لینے کے انتظار میں کھڑے قریباً دس ہزارلوگوں میں بھگدڑ مچ جانے سے 23 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں.

انڈونیشیا کی سرکاری خبررساں ایجنسی انتارانے پیر کے روزایک بیان میں کہا ہے کہ واقعہ دارالحکومت جکارتہ سے پانچ سو کلومیٹر مشرق میں واقع مشرقی جاوا کے قصبے پاسورواں میں پیش آیا جہاں غریب لوگ بڑی تعدادمیں ایک امیر خاندان کی جانب سے تقسیم کی جانے والی زکاة کی رقم لینے کے انتظار میں قطار میں کھڑے تھے.

انتارا کے مطابق بعض لوگ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بھی گرکر بھگدڑ کا شکار ہوئے.زخمیوں کا مقامی ہسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے.

واضح رہے کہ زکاة ہرصاحب نصاب، دولت مندمسلمان پر فرض ہے اور یہ اڑھائی فی صد کے حساب سے سال میں ایک مرتبہ بالعموم رمضان المبارک میں اداکی جاتی ہے.مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا میں ہزاروں غریب خاندانوں کی گزربسر زکاة کی رقم اور خیرات پر ہے.

مختصر لنک:

کاپی