اسرائیل نے فلسطینی اتھارٹی سے جاری مذاکرات میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق بات چیت سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے-
وزیراعظم ایہوداولمرٹ کی جانب سے اسرائیل میں تعینات امریکی قونصل جنرل کے بیان کی تردید کی گئی ہے- جس میں امریکی عہدیدار نے کہاتھاکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان القدس کی حدود کے تعین پر بات چیت ہوئی ہے-
اسرائیلی ریڈیو سے منسوب کئے گئے بیان میں کہاگیاہے کہ اب تک کے مذاکرات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تاہم اس مقصد کے لئے مستقبل میں الگ ایک ٹیم تشکیل دئیے جانے پر غور ہوسکتاہے-