مرکز اطلاعات فلسطین کی طرف سے کئے گئے سروے میں اکثریت نے غزہ میں عرب افواج کی تعیناتی کے نظریے کو مسترد کردیا اور اسے اسرائیلی مفاد میں قرار دیاہے-
واضح رہے کہ مصری وزیرخارجہ احمد ابوالغیظ نے کہاتھاکہ غزہ میں اگرعرب افواج بھیجی جائے تو بہتر ہوگا- مرکزاطلاعات فلسطین نے اس سلسلے میں اپنی سائٹ پرسروے کیا- سروے میں حصہ لینے والوں کی دوتہائی سے زائدکا خیال تھاکہ غزہ میں عرب افواج بھیجنا اسرائیل کے مفاد کو تقویت پہنچانا ہے-

سروے میں 3279افراد نے شرکت کی – 77.06فیصد کے مطابق عرب افواج کی غزہ میں تعیناتی اسرائیل کے لیے سود مند ہوگی – 21.06 کا جواب تھاکہ فلسطینی عوام کے لیے سودمند ہوگی- جبکہ 1.93فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا-