لبنانی مذہبی اسکالر محمد حسین فضل اللہ نے فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل سے مذاکرات سے متنبہ کیا ہے- انہوں نے بحرین کے اخبار ’’الوسط‘‘ میں ایک مضمون میں لکھا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل سے مذاکرات کر کے مسئلہ فلسطین کو تباہ کررہی ہے-
مذاکرات ایک چال ہیں، مذاکرات سے امریکی اور اسرائیلی مقاصد واضح ہیں- وہ فلسطینیوں پر گھیرا تنگ کرنا چاہتے ہیں- امریکی انتظامیہ مذاکرات کے ذریعے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے- امریکی خواہش ہے کہ معاہدے پر دستخط ہو جائیں تاکہ اسے ری پبلکن صدارتی امیدوار کی انتخابی مہم میں استعمال کیا جاسکے-
امریکی صدر کچھ کارنامہ سرانجام دینا چاہتے ہیں-فضل اللہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی سازشوں کو صرف مزاحمت ہی کے ذریعے ناکام ینایا جاسکتا ہے- فلسطینی اتھارٹی کو مزاحمت کی طرف لوٹنا چاہیے-