روس نے یورپ میں نصب امریکی میزائل ڈفینس سسٹم پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق روسی جنرل نکولائی سالووٹس کا کہنا ہے کہ پولینڈ اور جمہوریہ چیک میں امریکا کے میزائل نظام کو روسی بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے وسطی یورپ میں میزائل نظام کو مرتب کیا تو روس اپنے جوہری ہتھیاروں کو موثر رکھنے کو یقینی بناسکتا ہے۔