اسرائیل کا ایک جنگی ہیلی کاپٹر دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا جس میں موجود دو ہوا باز موقع پر ہلاک ہوگئے- اسرائیلی سرکاری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا-
شمالی فلسطین میں حرج ابن عاصر کے علاقے میں اچانک کسی فنی خرابی کے باعث پائلٹ سے بے قابو ہوگیا- دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ فنی خرابی قرار دی گئی ہے جبکہ دوسری جانب حادثے کی ایک وجہ ’’کوبرا‘‘ ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرا کر حادثے کا شکار ہونے کی اطلاعات بھی آئی ہیں- تاہم سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی-