ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے تہران کی ایٹمی تنصیبات پر تواتر کے ساتھ حملے کی دھمکیوں کا سختی سے نوٹس لے-
ایرانی صدر احمد نژاد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نام لکھے گئے خط میں عالمی ادارے کے سربراہ کی توجہ سابق اسرائیلی وزیر ایتان کے اس بیان کی جانب مبذول کرائی جس میں انہوں نے ایرانی صدر کو اغواء کرنے کی دھمکی دی تھی-
انہوں نے اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک کی دھمکیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب ایران کے خلاف حملوں کی دھمکیاں دے کر عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے-