امریکی دفاعی ادارے پنٹاگان نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے ہارپون میزائلوں کی بھارت کو ممکنہ فروخت سے کانگریس کو مطلع کردیاہے ۔
امریکی ہارپون میزائل فضا سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔دو درجن ہارپون میزائلوں کے فروخت کے معاہدے کی مالیت سترہ کروڑ ڈالر ہے۔ بھارت اپنی فضائیہ اور بحریہ کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔84L Harpoon Block II missiles خصوصی طور پر سیٹلائٹ گائیڈیڈ اینٹی شپ میزائل ہیں ۔