سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے فلسطینی گروپوں کے مابین تنازعات کے خاتمے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی دوبارہ متوازن حکومت کے قیام کیلئے عرب ممالک پر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطین کی ساحلی پٹی میں عرب فوج کی موجودگی سے فلسطین، اسرائیل لڑائی رکوانے میں مدد ملے گی۔
گزشتہ روز یہاں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ سعود الفیصل سے کہا کہ یہی وقت ہے کہ عرب ممالک فلسطینیوں کا خون بہانے اور ان میں پھوٹ ڈالنے والوں کے خلاف ٹھوس اور فیصلہ کن اقدامات اٹھائیں اور اس کیلئے فلسطینی علاقوں میں ایک فلسطینی اتھارٹی اور ایک حکومت کی ضرورت ہے جو فوج اور سیکورٹی فورسز کو کنٹرول کرے۔

سعودی وزیرخارجہ نے حماس کے زیر تسلط فلسطین کی ساحلی پٹی میں عرب ممالک کی فوج بھیجنے کے حوالے سے مصر کی تجویز کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز عرب لیگ کے ایک اجلاس میں مصر کے وزیرخارجہ نے اس حوالے سے بتایا کہ فلسطین کی ساحلی پٹی میں عرب ممالک کی فوج بھیجنے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب فوج کی موجودگی سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان لڑائی رکوانے میں کافی مدد ملے گی۔