اسرائیلی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف’’اسرائیل بیتنا‘‘کے سربراہ لیبر مین نے حکومت کو متنبہ کیاہے کہ جنگ بندی کی آڑ میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) جنگ بندی کی آڑ میں اپنی طاقت جمع کررہی ہے –
وہ حزب اللہ کی طرح اپنے جنگی وسائل میں اضافہ کررہی ہے- اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کے معاہدے کے بعد غزہ کی طرف سے خاموشی ایک دھوکاہے- اسرائیلی حکومت کو متنبہ رہنا چاہیے اور غزہ کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینی چاہیے-