پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیلی صدر نے ایران کے خلاف حملوں کی مخالفت کردی

بدھ 10-ستمبر-2008

اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے اسیران کے خلاف حملے کی مخالفت کردی- انہوں نے کہا کہ وہ تہران کے خلاف طاقت کے استعمال کی مخالفت کریں گے-

شمعون پیریز نے اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری پروگرام جاری رکھنے سے روکنے کے لیے اقتصادی پابندیوں کا استعمال کرنا چاہیے- فوجی کارروائی ضروری نہیں ہے- میرا نہیں خیال کہ امریکی ایران پر فوجی کارروائی کا سوچ رہے ہوں گے کیونکہ ان کے پاس حملوں کے علاوہ بھی کارڈز ہیں-

ایرانی جوہری تنصیبات پر حمالہ کیا جانے کی حمایت کرنے اور مخالفت کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر امریکی یورپی ممالک سے مل کر ایک متفقہ مؤقف اختیار کرتے ہیں تو پھر ایرانیوں کے خلاف دبائو کے ذرائع کافی ہوسکتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی