شنبه 03/می/2025

جنوبی ایران اور متحدہ عرب امارات میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بدھ 10-ستمبر-2008

امریکی جیولوجیکل سروس کے مطابق جنوبی ایران اور دبئی سمیت متحدہ امارات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق دن گیارہ بجے آنے والےاس زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 تھی۔ امریکی زلزلہ پیما ادارے کے مطابق زلزلےکا مرکز بندرعباس کی بندرگاہ سے پچپن کلومیٹر دور بتایا جاتا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بھی محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

مختصر لنک:

کاپی