ایران، تھائی لینڈ اور چین کا مشترکہ طور پر تیار کردہ ایک سیٹلائیٹ ایران کی طرف سے فضا میں چھوڑا گیا ہے۔ ایرانی وزیر کے مطابق اس مصنوعی سیارے کا مقصد زلزلے جیسی قدرتی آفات کے بارے میں ایک دوسرے کو اطلاعات کی فراہمی کو باہمی طور پر مربوط کرنا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے سترہ اگست کو اعلان کیا تھا کہ وہ پہلی بار مقامی طور پر تیارکردہ ایک ماڈل مصنوعی سیارے کو مدار میں بھیجے گا۔ امریکا نے اس تجرے کو ناکام قرار دے دیا تھا۔ ایران کے وزیر مواصلات محمد سلیمانی کا کہنا ہے کہ تین ممالک کی مشترکہ کاوششوں سے یہ سیٹلائیٹ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس میں موسمی حالات اور قدرتی آفات کے بارے میں پیش گوئی کی خاطر کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔