کویت کے وزیراعظم شیخ ناصرمحمد الاحمد الصباح نے عراق کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے اور اٹھارہ سال قبل صدام حسین کی کویت پر چڑھائی کے بعدکسی کویتی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ہوگا.
کویت سٹی میں جاری کئے گئے ایک سرکاری بیان کے مطابق عراق کے وزیر خزانہ بیان جابرسولاغ نے اتوار کو ایک ملاقات کے دوران شیخ ناصر محمدالاحمد الصباح کودورے دعوت نامہ دیا.
”وزیراعظم نے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے اور اس کی تاریخوں کاتعین بہت جلد سفارتی چینل سے کیا جائے گا”.کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کئ یواین اے نے بیان کے حوالے سے کہا ہے.
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کویت عراقی صدر جلال طلبانی کی بغداد واپسی کا انتظار کر رہا ہے جو امریکا میں گذشتہ ماہ ہارٹ سرجری کے بعدسے زیرعلاج ہیں.
شیخ ناصرمحمد کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ ان کے دورے کے موقع پرکویت کے عراق میں حال ہی میں مقرر کئے گئے سفیر،سابق آرمی چیف علی المومن اپنی سفارتی اسناد پیش کریں گے اور وہ 1990 کے بعد عراق میں کویت کے پہلے سفیر ہوں گے.