چین نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی طرح پاکستان کیساتھ بھی پرامن جوہری ٹیکنالوجی کامعاہدہ کیاجائے۔
یہ بات چین کے وزیرخارجہ یانگ جیچی نے دورہ بھارت کے دوران بھارتی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کی خواہش ہے کہ وہ جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے لئے تمام فریقوں کی ضروریات کوپورا کرے۔
چین کے وزیر خارجہ یانگ جیچی اپنے دورے کے دوران بھارت کے ساتھ دیرینہ سرحدی تنازع پر مذاکرات کرینگے۔تین روزہ دورہ کے دوران یانگ جیچی بھارتی ہم منصب پرناب مکھرجی‘ وزیراعظم منموہن سنگھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے آزاد تجارت پر اور دیگر امور پر بھی بات چیت کریں گے۔