پنج شنبه 08/می/2025

’’لبنان جنگ کے نتائج شرمناک تھے، اسرائیلی جنرل کا اعتراف‘‘

اتوار 7-ستمبر-2008

اسرائیلی جنرل نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج کسی جنگ کا سامنا کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی- انہوں نے فوج کے تربیتی نظام کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس وقت فراہم کی جانے والی تربیت درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں ہے-

اس بات کا اعتراف صہیونی فوج کے ریزرو ونگ کے نگران جنرل موشے عبری سوکنیک نے ایک بیان میں کیا- یاد رہے کہ 2006ء کی لبنان جنگ میں صہیونی فوج کی کارکردگی کو بھی انہوں نے  ’’زنگ آلود‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس جنگ کے نتائج اسرائیل کے لیے شرمناک تھے- جنرل سو کنیک چند برس قبل اسرائیلی بری فوج کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں-

انہیں اسرائیلی فوج نے مشرقی لبنان میں اپنے فوجی دستوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے دوبارہ سروس میں بلایا تھا مگر انہوں نے گزشتہ جنوری میں فوج کو ضروری بجٹ اور وسائل فراہم نہ کرنے کے الزامات عائد کر کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا-

اسرائیلی جنرل کا فوج کی ناکامیوں سے متعلق کھلے عام بیان اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے- یاد رہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ لبنان جنگ میں صہیونی فوج کی کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیتے رہے مگر ایک سابق جنرل کے بیان نے اسرائیلی میڈیا کے پروپیگنڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا-

مختصر لنک:

کاپی