شنبه 03/می/2025

امریکہ اور مغربی افریقہ میں اسرائیلی تاجروں کے اغواء کی کوشش

جمعہ 5-ستمبر-2008

اسرائیلی خفیہ اداروں نے مغربی افریقہ اورجنوبی امریکہ میں دو اسرائیلی تاجروں کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی- اسرائیلی اہلکاروں کے مطابق صہیونی تاجروں کو اغوا کی ناکام کارروائیاں حزب اللہ نے کی-
 
حزب اللہ کی طرف سے کی جانے والے اغواء کی کارروائی کی خبر امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے نشر کی- البتہ واقعات کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں- خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجی نگران نے خبر کے بہت سے حصے کو حذف کردیا اور تبدیلیاں کیں-
 
ادارے کو واقعہ کی تفصیلات نشر کرنے منع کردیا گیا-ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اغوا کی دونوں کارروائیاں تکمیل کے مراحل میں تھیں- یہی وجہ ہے کہ اسرائیل کو تنیہہ جاری کرنی پڑی کہ حزب اللہ بیرون ممالک میں اسرائیلیوں کو اغواء کرنے کی کوشش کررہا ہے-

مختصر لنک:

کاپی