اردن کی سیاسی جماعتوں نے مصری وزیر خارجہ احمد ابو الغیظ کے بیانات کی مذمت کی ہے جس میں عرب افواج غزہ بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا-
دستوری قومی جماعت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین متفقہ عرب مؤقف کا منتظر ہے جس میں اسرائیل کو فلسطینی اراضی خالی کرنے کا کہا جائے اور ایسی فلسطینی ریاست کا قیام ہو جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو- اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی ہو-

اسلامک ایکشن فرنٹ اردن کے ایگزیکٹو آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مصر کی جانب سے غزہ میں عرب افواج بھیجے جانے کے مطالبے کی مذمت کی گئی ہے- بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام اسرائیلی ریاست کے مفاد میں ہے- مصری مطالبہ انتہائی خطرناک ہے- یہ اقدام اس ڈیوڈ کیمپ معاہدہ سے کم نقصان دہ نہیں ہوگا جو صدر انور سادات کے دور حکومت میں قاھرہ نے اسرائیل سے کیا تھا- غزہ میں عرب افواج بھیجے جانے سے فلسطینی سیاسی اور جغرافیائی طور پر تقسیم ہو جائیں گے-