پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیلی پولیس ایہوداولمرٹ پر فرد جرم کا فیصلہ دنوں میں کرے گی

جمعہ 5-ستمبر-2008

اسرائیل پولیس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے وزیراعظم ایہود اولمرٹ پربدعنوانی اوربخشیش لینے کے مختلف مقدمات میں فرد جرم عاید کرنے کا فیصلہ آئندہ چند دنوں میں کرے گی.

اسرائیلی پولیس کے سنئیر افسروں نے جمعرات کو ایہود اولمرٹ کے خلاف ناجائز طور پر رقوم وصول کرنے کے تین مقدمات میں شہادتوں کا جائزہ لیا.

ایک پولیس ذریعے نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ”اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف مواد کا شعبہ تفتیش کے سربراہ جائزہ لیں گے اور استغاثہ کا عمل شروع ہونے سے پہلے پولیس کی حتمی رپورٹ کے ساتھ ہی فرد جرم کے حوالے سے پولیس کی رائے بھی پیش کردی جائے گی’.اس نے بتایا کہ ”ہم دنوں میں مختلف یا تمام کیسوں میں فرد جرم تجویز کرنے کا فیصلہ کریں گے”.

اسرائیلی میڈیا کا کہناہے کہ پولیس اولمرٹ کے خلاف رشوت خوری اور منی لانڈرنگ کے مختلف الزامات کے تحت جلدفردجرم عاید کرنے والی ہے.جبکہ پولیس اور ریاست وزیراعظم کے خلاف استغاثہ کے قانونی مراحل تجویز کرسکتے ہیں.اب اٹارنی جنرل الزامات پر عدالت میں کیس کو پیش کریں گے.

ایہود اولمرٹ سے گذشتہ ہفتوں کے دوران 2006ء میں وزیراعظم بننے سے قبل ایک امریکی بزنس مین سے نوٹوں سے بھرے لفافے وصول کرنے کے الزام میں کئی مرتبہ پوچھ گچھ کی گئی ہے.ان پر ذاتی منفعت کے لئے غیرملکی دوروں کے اخراجات کی رقوم جعلی واٶچرزپرقومی خزانے سے وصول کرنے کی بھی تحقیقات کی گئی ہے.

ایہوداولمرٹ پرتیسرا الزام یہ ہے کہ 2003ء سے 2006ء کے درمیان جب وہ ملک کے تجارت اور صنعت کے وزیر تھے تو انہوں نے بنک لی یومی کو اپنے ایک آسٹریلوی دوست فرینک لووی کوفروخت کرنے کی کوشش کی تھی.

62 سالہ ایہود اولمرٹ کا کہنا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور ان پرناجائز طریقے سے رقوم لینے کے لگائے گئے تمام الزامات درست نہیں ہیں.تاہم انہوں نے 30 جولائی کواعلان کیا تھا کہ ستمبر کے وسط میں حکمران کادیما پارٹی کے جماعتی انتخاب میں نئے پارٹی سربراہ کے چناٶ کے بعدوہ اپنا عہدہ چھوڑدیں گے.

مختصر لنک:

کاپی