انہوں نے اپنی نامزدگی کے بارے میں کہا کہ یہ امریکا ہے جہاں ہر عورت کے لئے مواقع کے تمام دروازے کھلے ہیں ،میرا تعلق مستحکم سیاسی اسٹیبلشمنٹ سے نہیں ہے ،میں نے ایک چھوٹے سے علاقے کی مئیر سے بڑے عہدے کا سفر کیا ہے اور میں عوام کی خدمت کے لئے واشنگٹن جارہی ہوں ۔سارا پلین کا کہنا تھا کہ سیاست یہ ہے کہ عوام کی خدمت کی جائے ،نائب صدر بن کر امریکا اور امریکی عوام کے لئے کام کروں گی۔
انہوں نے اپنی پارٹی کے صدارتی امیدوار سینیٹر جان میک کین کے بارے میں کہا کہ امریکا کو آئندہ چار کامیاب برسوں کیلئے میک کین کی ضرورت ہے ،انہوں نے اپنا پورا کیریئر تبدیلی کے فلسفہ کے فروغ میں گزارا ہے.ان کی کامیابی کا مطلب ترقی کا سفر ہے ۔
انہوں نے کہا اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ ایک عظیم شخص کو منتخب کر کے آپ امریکا کی مدد کریں ۔سارا پیلن کا کہنا تھا کہ جان میک کین اور ان کی ٹیم کو مستقبل میں سخت چیلنجز کا سامنا ہوگا ،جان میک کین نے ملک کی خدمت کی ہے وہ جدو جہد یا جنگ سے خوزدہ نہیں وہ پہلے ہی آپ کیلئے جنگ لڑ چکے ہیں ۔