اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے کہا ہے کہ غزہ کے ساتھ کی گئی جنگ بندی مغوی سپاہی گیلاد شالیت کی رہائی کے لیے بہترین موقع ہے-
اس موقع پر اسرائیل اور غزہ کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے- انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سے قبل مزاحمت کار مسلسل راکٹ حملے کرتے تھے، لیکن اب مذاکرات اور بات چیت کے بعد کافی حدتک کمی آئی ہے- اسرائیلی سپاہی گیلاد شالیت فلسطین سے مذاکرات کے ایجنڈے میں اہم حیثیت رکھتے ہیں- اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا ملک ہمسایہ عرب ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے-

اس ضمن میں شام سے مذاکرات جاری ہیں- خطے میں قیام امن اور بقائے باہمی کے لیے دمشق کو بھی مشکل فیصلے کرنا ہوں گے-