اسرائیل کے سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کی فلسطینیوں کے ساتھ مصالحت کی کوششوں پر کڑی نکتہ چینی کی جارہی ہے-
اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم چند روزہ عہدہ وزارت عظمی میں اعلی سطحی اقدامات اٹھانے کے اہل نہیں- رپورٹ کے مطابق سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے اولمرٹ کے اس اعلان کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عہدے کے آئندہ چند ہفتوں کے دوران فلسطینیوں سے امن معاہدے کے خواہش مند ہیں-
اسرائیلی وزیر خارجہ اور مستقبل کی متوقع وزیر اعظم زیپی لیونی نے وزیر اعظم کے اس بیان پر خلاف توقع ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو جبکہ وہ استعفے کا اعلان کرچکے ہیں اہم معاملات میں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے- اس کے علاوہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ اور تجزیہ نگار بھی اولمرٹ کے فیصلوں پر تنقید کررہے ہیں-