شنبه 03/می/2025

اسکاٹ لینڈ کے شہریوں اور پارلیمنٹیرینز کا غزہ کی طرف زمینی و بحری مارچ کا اعلان

منگل 2-ستمبر-2008

اسکاٹ لینڈ کے پارلیمنٹیرینز، انسانی حقوق اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے زمینی اور سمندری مارچ کا فیصلہ کیا ہے-
 
غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے مہم کا فیصلہ اسکاٹ لینڈ کے پارلیمان میں شامل اسکاٹ لینڈ نیشنل پارٹی نے کیا ہے- نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر خلیل نیس نے حقوق انسانی کے نمائندوں کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ زمینی راستے سے رفح راہداری کی جانب مارچ کے لیے تیار ہیں تاکہ اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی کے خاتمے میں مدد لی جاسکے- انہوں نے کہا کہ وہ دو ہفتے کے اندر اندر بحری راستے سے بھی غزہ داخل ہونے کی کوشش کریں گے-
 
خلیل نے مزید کہا کہ وہ اس مہم میں ایک درجن ممالک کے مندوبین کو شریک کرنے کی کوشش کریں گے- ڈاکٹر خلیل نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ حصہ ڈال کر فلسطینی شہریوں کی معاشی مدد کریں اور اسرائیلی معاشی ناکہ بندی کو توڑنے میں اہم کردار ادا کریں-

مختصر لنک:

کاپی