اردن نے کہا ہے کہ فلسطین میں غیر ملکی افواج کی تعیناتی مسئلہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنے کی سازش ہوگی- عمان غزہ اور غرب اردن میں کسی غیر ملکی فوج کی تعیناتی سے متعلق مصری تجویز ناقابل قبول اور ناقابل فہم ہے-
ان خیالات کا اظہار اردن خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد ابو ھدیب نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو میں کیا- انہوں نے کہا کہ غزہ میں غیر ملکی فوج اتارنا مسئلہ فلسطین کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے مترادف ہوگا، کیونکہ غیر ملکی سپاہ فلسطینی عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی-

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی خواہش ہے کہ وہ غیر ملکی افواج کی تعیناتی کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کرے- یہی وجہ ہے کہ وہ مصر اور دیگر عرب ممالک پر فلسطین میں عالمی امن فوج کی تعیناتی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے-