برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے انکشاف کیا ہے کہ روس نے ’’پانسہ پلٹ‘‘ ائیر ڈیفنس سسٹم ایران کو فروخت کرنے کا عندیہ دے کر امریکہ اور اسرائیل میں کھلبلی مچا دی ہے- امریکی انٹیلی جنس کو خطرہ لاحق ہوگیاہے کہ اگر جارجیا کے معاملے پر روس کو دھمکایا گیا تو پھر وہ S-300 نظام ایران کو فراہم کرسکتاہے- پینٹاگون کے مشیر ڈین گورو کا کہناہے کہ ’’پانسہ پلٹ ‘‘ ائیرڈیفنس واحد نظام ہے جو کہ تمام مغربی فضائیہ کے لئے خطرہ ہے-
ڈین گرو نے مزید کہاکہ اگر ایران یہ نظام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتاہے تو پھر وہ اسرائیلی دفاعی نظام کو چند منٹوں میں ناکارہ کرسکتاہے- امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سٹریٹ فار کے ڈائریکٹر جارج فائرڈمین کا کہناتھا’’ماسکو کی جانب سے واضح پیغام دیا گیاہے کہ اگر تم ہمارے معاملات میں مداخلت سے باز نہیں ےئے تو پھر ہم پ کے لئے یہی کچھ کرسکتے ہیں- اگر تم نے جاجیا اور یوکرائن کی نیٹو ممبر شپ کے لیے حمایت جاری رکھی تو پھر ایران کو ائیر دفاعی نظام فروخت کرنے میں ہرگز دیر نہیں کی جائے گی-‘‘مجوزہ ڈیل نے اسرائیل اور امریکہ میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہیں کیونکہ اس S-300میزائل بیک وقت اپنے 100اہداف کو نہ صرف نشانہ بنا سکتاہے بلکہ طیاروں پر 75میل دور سے بھی فائر کیا جاسکتاہے-
دفاعی تجزیہ کاروں کا کہناہے کہ اگر روس جدید فضائی دفاعی نظام ایران کو فراہم کردیتاہے تو ایران کے پاس ایک بڑی طاقت ہاتھ لگ جائے گی – مشرق وسطی کا دورہ کرنے والے ایک سینئر امریکی انٹیلی جنس حکام نے دعوی کیا ہے کہ روس S-300نظام ایران کو فروخت کرنے کی ڈیل کرچکاہے- ٹیلی گراف سے بات چیت کرتے ہوئے انٹیلی جنس حکام کا کہناتھاکہ کہ ماسکو صرف ڈیل کرنے کی دھمکی نہیں دے سکتابلکہ وہ ڈیل مکمل کرچکاہے- دوسری طرف اسرائیل کا بھی کہناہے کہ ایران نے روس کے ساتھ S
-300خریدنے کی ڈیل کرلی ہے مگر اس کوابھی بھی روکا جاسکتاہے- اسرائیلی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایہوداولمرٹ اگلے ماہ ماسکو کے دورے کے دوران روسی صدر دمتری مدیدوف اور ولادی میرپیوٹن سے بات کرکے معاملات کو سلجھا سکتے ہیں- دوسری طرف روس نے ان خبروں کی تردی کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مکمل کرچکاہے مگر وہ ایسا کرنے کا ارادہ رکھتاہے-