او آئی سی کے جنرل سیکرٹری اکمل الدین احسان اوگلو نے اسلامی مقدسات کے محافظ ادارے اقصی فاؤنڈیشن کو بند کرنے اور دفاتر سے ریکارڈ اورتاریخی دستاویزات ضبط کرنے پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کی ہے-
انہوں نے کہاکہ فلسطینی ادارے کے خلاف اسرائیلی اقدام کھلی جارحیت ہے- اقصی فائونڈیشن اسلامی مسیحی اور قدیم آثار کا محافظ ادارہ ہے- اسرائیلی حکومت تمام اسلامی مقدسات پر قبضہ کرنے اور مقبوضہ بیت المقدس کو یہودی شہر بنانے کی سازش میں مصروف ہے- واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں اقصی فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کردی اور ادارے کے دفاتر سے ریکارڈ اور سازو سامان غصب کرلیا-
اکمل الدین احسان اوگلو نے بین الاقوامی اداورں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقصی فاؤنڈیشن کے غصب کئے جانے والے ریکارڈ اور سازو سامان کی واپسی کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے- بند کئے گئے فلسطینی اداروں کو کھولا جائے- مقبوضہ بیت المقدس شہر اور اسلامی مقدسات کے خلاف قانونی خلاف ورزیاں بند کی جائیں-