ماہرین کی توقع سے بڑھ کر اسرائیل کی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے جنگ بندی کامیاب رہی ہے جبکہ آئندہ تین ماہ کے اندر حالات تبدیل ہوسکتے ہیں-
تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ہارٹز کے مطابق جنگ بندی کا باقاعدہ معاہدہ طے نہیں پایا- مبہم اور زبانی بیانات سے اس وقت جنگ بندی حماس کے مفاد میں ہے‘ حماس ڈیڑھ سال کے بعد مغربی کنارے کو بھی جنگ بندی میں شامل کرنے پر اصرار کرے گی-
انکار کی صورت میں وہ دوبارہ لڑائی کرے گی- اخبار کے مطابق حماس اپنی اندرونی مشکلات سے چھٹکارے کے لیے اسرائیل سے دوبارہ محاذ کھول سکتی ہے-