واشنگٹن سے امریکی فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربرا ہ نے بتایا کہ ہفتے کے روز کیوبا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے والا سمندری طوفان پیر کے شام تک امریکی خلیجی ریاستوں تک پہنچ جائے گا ۔انھوں نے مزید بتایا کہ ہفتے کی شام تک گسٹاوہ طوفان کی شدت کیٹیگری چار تھی جس کے بعد اس میں مزید شدت پیدا ہوئی اور طوفان کی شدت کیٹیگری پانچ ہونے والی ہے ۔ اتوار کے روز گسٹاوہ طوفان کی شدت پانچ ہو جانے کی صورت میں طوفانی ہواؤں کی رفتار ایک سو پچپن میل فی گھنٹہ تک ہوجا ئے گی۔
امریکی امدادی اداروں نے دو ہزار پانچ کے بعد سب سے بڑے سمندری طوفان کے لیے اپنی تیاری مکمل کرلی ہیں ۔Federal Emergency Management Agency نے طوفان سے ممکنہ متاثر ہونے والے علاقوں سے آبادی کے انخلا کے لیے ٹرانسپورٹ چلانا شروع کردی ہے۔ ان علاقوں میں امدادی کاموں کے لیے عملے کو مستعدد کردیا گیا ہے ۔ریاستی ،وفاقی اور مقامی حکومتیں اس بار دو ہزار پانچ سے زیادہ تیاری کے ساتھ مل کر کام کررہی ہیں ۔
