چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایران پر حملہ ہوا تو عالمی جنگ چھڑ جائے گی: ایرانی جنرل

اتوار 31-اگست-2008

ایرانی جنرل مسعود جزائری نے متنبہ کیاہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا گیا تو اس سے عالمی جنگ چھڑ جائے گی، لامحدود امریکی حرص اور عالمی صیہونیت نے دنیا کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیاہے۔

یہ بات انہوں نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو گفتگو میں بتائی۔ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل مسعود جزائری نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف جارحیت کی گئی تو اس سے عالمی جنگ شروع ہوجائے گی۔انہوں نے افغانستان اور عراق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لامحدود امریکی حرص اور عالمی صیہونیت نے دنیا کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیاہے۔

ادھر ایران کے نائب فوجی کمانڈر عبدالرحیم موساوی نے فارس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہم اپنے کچھ ہتھیارمنظر عام پر لائے ہیں لیکن کچھ اہم چیزیں ابھی تک خفیہ رکھی گئی ہیں جو وقت(حملہ) آنے پر ظاہر کی جائیں گی۔واضح رہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران امریکہ کے مابین سخت محاذآرائی پائی جاتی ہے،عالمی برادری کی جانب سے پابندیوں کی دھمکی کے باوجود ایران نے یورینیم کی افزودگی جاری رکھی ہوئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی