شام امریکی سرپرستی میں اسرائیل سے بالواسطہ مذاکرات جاری نہیں رکھے گا- یروشلم پوسٹ نے اسرائیلی سفارت کار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دمشق جارجیا کے مسئلہ پر امریکی روسی اختلافات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ماسکو کے قریب ہوگیاہے-
جس سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ اسرائیل سے ترکی کی وساطت سے جاری مذاکرات کے آئندہ مرحلے میں شریک نہیں ہوگا- یہ مذاکرات آئندہ ہفتے ہونے ہیں – اسرائیلی سفارت کار نے مزید کہاکہ پناہ گزینوں کی واپسی اور بیت المقدس کا مسئلہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مشکل ترین ہے –