پوپ بینی ڈکٹ نے بھارت میں عیسائیوں پر ہندوں کے حملوں اور گرجا گھروں کو نقصان پہنچانے کے واقعات کی مذمت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست اڑیسہ میں گزشتہ تین روز سے عیسائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں کم از کم 11 عیسائی ہلاک ہو چکے ہیں۔ انتہا پسند ہندوؤں نے گرجا گھروں، عیسائیوں کی رہائش گاہوں اور املاک کو نذر آتش کر دیا جبکہ سینکڑوں عیسائی نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
پوپ بینی ڈکٹ نے عیسائیوں کے خلاف تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت مین مقیم عیسائیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان واقعات پر بہت افسردہ ہیں اور ان کی تمام تر ہمدردیاں ان تمام عیسائی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں جو اس وقت مشکل میں ہیں۔