ڈیموکریٹک پارٹی نے بارک اوباما کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے۔امریکی ریاست ڈینور میں صدارتی امیدوار کی باقاعدہ نامزدگی کیلئے ڈیلی گیٹس اپنے ووٹ ڈال دیئے ۔
بارک اوباما کو صدارتی امیدوار کی نامزدگی کیلئے 2210 ووٹوں کی ضرورت تھی لیکن لیکن سینٹر ہیلری کلنٹن کی حمایت کے بعد بارک اوباما کو باقاعدہ صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے۔اس موقع پر سینٹر ہلیری کلنٹن نے کہا کہ بارک اوباما میرے صدارتی امیدوار ہیں۔