شنبه 03/می/2025

اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رہے: حسنی مبارک

بدھ 27-اگست-2008

مصری صدر حسنی مبارک نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے باز رہے-
 
منگل کے روز اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں معاشی ناکہ بندی کے حوالے سے انہیں اسرائیلی اقدامات پر تشویش ہے- اسرائیل رمضان المبارک کے دوران غزہ کی پٹی میں شہریوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنائے-

مصری صدر کی جانب سے اسرائیل سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب خود مصر نے غزہ کی بین الاقوامی گزرگاہ بند کررکھی ہے- دوسری جانب مصری وزیر خارجہ احمد ابو الغیظ نے صحافیوں کو حسنی مبارک اور ایہود باراک ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں راہنمائوں کے درمیان فلسطین کی موجودہ معاشی صورتحال پر تفصیل سے بات چیت ہوئی- مصر نے اسرائیل سے غزہ سے معاشی پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا-

مختصر لنک:

کاپی