شنبه 03/می/2025

اردن میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرے

منگل 26-اگست-2008

اردن میں غزہ پر اسرائیلی معاشی ناکہ بندی اور مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے خلاف مظاہرے کیے گئے- مسجد اقصی کی آتش زدگی کی انتالیس ویں سال کے موقع پر ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے- مظاہروں کا اہتمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے کیا تھا-

عمان میں ہونے والے مظاہرے میں مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مسجد اقصی زندہ باد، اسرائیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے نعرے درج تھے- مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین سے تعلق رکھنے والے شیخ رازئد صلاح نے کہا کہ قابض یہودی روزانہ کی بنیاد پر سازشیں کررہے ہیں-
 
مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی شناخت کو مٹانے کی سازشیں جاری ہیں- انہوں نے کہا کہ اسرائیل خفیہ راستوں سے مسجد اقصی کی بنیادیں کھوکھلی کررہا ہے- مظاہرے میں مقامی جماعتوں کے علاوہ اساتذہ اور ڈاکٹرز یونینز کے راہنمائوں نے بھی حصہ لیا-

مختصر لنک:

کاپی