اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی نے شام سے مذاکرات کی تفصیلات کے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے- انہوں نے اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ لبنان جنگ کے خاتمے کے بعد ان کے اور وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے درمیان کچھ دوریاں پیدا ہوگئی ہیں-
آئندہ وزارت عظمی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ حکومت چلانے کی اہلیت رکھتی ہیں- فیصلے لینے اور نظریے پیش کرنے میں انہیں کوئی مشکل نہیں البتہ اصل مسئلہ پس پردہ ہونے والے واقعات ہیں-