شنبه 03/می/2025

بارک اوباما کے قتل کی سازش تیارکرنے والے چار افرادگرفتار

منگل 26-اگست-2008

ڈینورمیں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بارک اوباما کو قتل کرنے کی سازش تیار کرنے کے الزام میں چار افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے.

ڈینور کے مقامی ٹیلی ویژن چینل سی بی ایس 34 نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک گرفتار شخص نے حکام کو بتایا کہ ”وہ بارک اوباما کو 750 گز کے فاصلے سے بندوق سے گولی مارنے والے تھے”.

ان افراد کوگزشتہ روزپیرکو گرفتار کیا کیا گیا ہے اور فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر جمعرات کو رونما ہونے والا تھا جب اوباما نے نومبر میں ہونے والی صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے باضابطہ طور پرنامزدگی قبول کرنا تھی.

چینل کے مطابق پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو اتوارکواس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ کرائے کی ایک پک اپ ٹرک پردوخطرناک رائفلوں کے ساتھ جا رہا تھا.گرفتار کئے گئے ایک اورشخص نے قدیم صلیبی نشان والا سواستیکاپہن رکھا تھا اور اس کا تعلق ایک سفیدفام سپر ماشسٹ گروپ سے بتایا گیا ہے.

ڈینور میں امریکی اٹارنی کا دفترگرفتاریوں کے بارے میں آج منگل کو نیوزکانفرنس کررہا ہے تاہم ایک اٹارنی ٹرائے ایڈ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ اوباما کے لئے کوئی خطرہ تھا.

”وفاقی تحقیقاتی ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں.اس لئے فی الوقت اس کےبارے میں ہم کچھ بھی نہیں کہہ سکتے.لیکن ہم یہ بڑے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ صدارتی امیدوار،ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن یا کولوراڈو کے لوگوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے”.ان کا کہنا تھا

مبینہ سازش کی امریکا کا وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی،ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن کی سکیورٹی سے متعلق امور کی انچارج خفیہ سروس اور جائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس تحقیقات کر رہے ہیں.

مختصر لنک:

کاپی