پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیل مزید 200 فلسطینی قیدیوں کو آج رہا کردے گا

پیر 25-اگست-2008

اسرائیل 200 فلسطینی قیدیوں کو آج رہا کریگا، اسرائیلی حکام کے مطابق قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ فلسطینی صدر محمود عباس کی حمایت کیلئے ایک اشارہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے اس سے امن مذاکرات کیلئے ایک سازگار ماحول مرتب ہوگا۔ رہائی کا اعلان امریکی وزیرخارجہ کونڈولیزا رائس کے دورہٴ اسرائیل سے چند گھنٹے قبل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر محمود عباس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا تھا کہ 9000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی