اردنی سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے- عمان میں اس مہم کا فیصلہ کشتیوں کے ذریعے غزہ کی معاشی حصار بندی توڑنے کے اقدام کے بعد اٹھایا ہے-
عمان میں اسلامک ایکشن کمیٹی کے راہنما حکمت رواشدہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وہ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے یورپی طرز پر مہم شروع کررہے ہیں- انہوں نے کہا کہ ساٹھ کے قریب اسلامی اور عرب ممالک کی موجودگی میں صرف یورپ کا اہل غزہ سے اظہار یکجہتی اور مسلم امہ کی خاموشی باعث شرم ہے- انہوں نے مصری حکومت کو رفح راہداری بند کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قاھرہ فلسطینی شہریوں کے مسائل میں اسرائیل کا ساتھی بن گیا ہے-
حکمت رواشدہ نے کہا کہ عرب ممالک چاہیں تو غزہ کے شہریوں کو اسرائیلی معاشی حصار سے نجات دلاسکتے ہیں، لیکن بدقسمتی سے وہ اس جانب توجہ ہی نہیں دے رہے-