غزہ کی پٹی میں اسرائیلی معاشی ناکہ بندی کے خلاف احتجاج اور محصورین غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے یونان سے آنے والی کشتیوں کے مالک بسیاس فینگلس نے کہا ہے کہ وہ اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کا سلسلہ بدستور جاری رکھیں گے-
عرب ٹیلی ویژن الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی ملکیتی کشتیوں پر سوار ہو کر سترہ ممالک کے چھیالیس انسانی حقوق کے مندوبین نے مظلوم کی داد رسی کی- ان لوگوں کا مقصد انسانی آزادی کے بنیادی حق کی آواز اٹھانا تھی-
انہوں نے کہا کہ اب وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کو عملاً اٹھانے کے منتظر ہیں- ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے لیے وہ پہلے بھی اظہار یکجہتی کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی یہ کام جاری رہے گا-