پنج شنبه 08/می/2025

بیرون ملک شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اتوار 24-اگست-2008

اسرائیلی محکمہ ’’انسداد دہشت گردی‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم اسرائیلی شہریوں کی زندگی شدید خطرات سے دوچار ہوگئی ہے- ’’انسداد دہشت گردی‘‘ فورسز کی جانب سے جاری ایک بیان میں بیرون ملک مقیم شہریوں کو نقل و حرکت میں محتاط رہنے کی تاکید کی ہے-

دنیا بھر میں قائم اسرائیلی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں تعینات اہلکاروں کو بھی بلاضرورت نقل و حرکت سے گریز کرنے کو کہا گیا ہے- جبکہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے عام شہریوں کو بھی محتاط رہنے کی تاکید کی جارہی ہے- محتاط رہنے کی یہ ہدایت حزب اللہ کی جانب سے موصولہ اسرائیلی شہریوں کو دھمکیوں کے تناظر کی کی گئی ہے-

مختصر لنک:

کاپی