شنبه 03/می/2025

’’اسرائیل بھارت کو اسلحہ فروخت کرنے والا دوسرا بڑا ملک‘‘

جمعرات 21-اگست-2008

اسرائیل اور بھارت کے درمیان جدید میزائل سسٹم معاہدے کے بعد اسرائیل دہلی کو جدید ترین آلات حرب و ضرب دینے والا دوسرا بڑا ملک بن جائے گا-

بھارتی روزنامے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت اسرائیل سے ایسے میزائل خریدے گا جو اٹھارہ بیٹریوں پر مشتمل ہوں گے- جن پر چار سو ساٹھ ملین ڈالر کی لاگت آئے گی- معاہدے کی تکمیل کے بعد اسرائیل بھارت کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے والا امریکہ کے بعد دوسرا بڑا ملک بن جائے گا-
 
معاہدے کے لیے حکومت ہند نے فوج کو گرین سگنل دے دیا ہے- ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت خاموشی کے ساتھ اسرائیل سے دفاعی معاہدات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے-

مختصر لنک:

کاپی