شنبه 03/می/2025

پاکستان کی اسلحہ ساز فیکٹری کے باہردو بم دھماکے:کم سے کم افراد 20 جاں بحق

جمعرات 21-اگست-2008

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آبادسے 30 کلومیٹر مغرب میں واقع شہر واہ میں ایک اسلحہ ساز فیکٹری کے باہر دوخود کش بم دھماکوں میں کم سے کم 20 افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے ہیں.

پولیس حکام کے مطابق دوحملہ آوروں نے آرڈیننس فیکٹری کے دودروازوں کے باہرخود کو دھماکے سے اڑادیا.جائے وقوعہ پر موجود ایک پولیس افسر سردار شہباز نے بتایا کہ دونوں بم دھماکوں میں 15 سے 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں.

انہوں نے بتایا کہ ایک بم دھماکا فیکٹری کے مرکزی دروازے کے باہر ہوا اور دوسرا عین اسی وقت ایک اور دروازے کے قریب ہوا.

ایک ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک بمبار نے پلانٹ سے بیرونی دروازے کی جانب آنے والے کارکنوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑادیا.

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے متعددافراد کی لاشیں جائے وقوعہ سے منتقل کردی گئی ہیں اور بہت سے افراد زخمی ہوئے ہیں.تاہم انہوں نے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی.

مختصر لنک:

کاپی