تل ابیب میں ’’فورسز برائے جنوبی لبنان‘‘ کے نام سے قائم نیم فوجی یونٹ کے ایک سو اہلکاروں نے حکومت کے امتیازی سلوک کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-
اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق کرنل انطوان لحد کے ماتحت کام کرنے والی اس غیر سرکاری یونٹ کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ حکومت وعدوں کے باوجود انہیں مراعات دینے میں تساھل سے کام لے رہی ہے-
اسرائیلی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق کرنل انطوان لحد کے ماتحت کام کرنے والی اس غیر سرکاری یونٹ کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ حکومت وعدوں کے باوجود انہیں مراعات دینے میں تساھل سے کام لے رہی ہے-
حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ 2003ء کو باقاعدہ فوج کا درجہ دے کر انہیں فوجی مراعات دی جائیں گی، لیکن ایسا نہیں کیا گیا ہے انہیں مسلسل نظر انداز کیا جاتا ہے- مظاہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کے موقع پر انہیں سب سے آگے رکھا جاتا ہے، لیکن جنگی خدمات کے حملے میں انہیں کچھ بھی نہیں دیا جارہا- مظاہرین فوجی اہلکاروں کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی موجود ہیں-