اسرائیلی وزیر دفاع اور حکمراں اتحاد میں شامل لیبر پارٹی کے سربراہ ایہود باراک نے کہا ہے کہ امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے شام کو اسرائیل کی شرائط تسلیم کرنا ہوں گی-
تل ابیب میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ جب تک شام اسیران کے ساتھ تعلقات ختم کر کے عسکریت پسند تنظیموں کی حمایت سے دست کشی کا اعلان نہیں کرتا شام کے ساتھ خوشگوار تعلقات قائم نہیں ہوسکتے- انہوں نے کہا کہ تل ابیب شام کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے لیکن دمشق کو شدت پسندی ترک کرنا ہوگی-