شنبه 03/می/2025

’’فلسطینی شہریوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کا اعتراف‘‘

پیر 18-اگست-2008

انسانی حقوق کے ایک عالمی ادارے ’’قانون موجود ہے‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس فلسطینی شہریوں پر یہودی آبادکاروں کے حملوں کا اعتراف کیا ہے-

اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ میں انسانی حقوق کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس کے پاس ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن میں یہودی آبادکاروں کے حملوں کی تفصیلات ہیں- اسرائیلی پولیس نے حال ہی میں ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں فلسطینی شہریوں کو یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں پٹتے دکھایا گیا ہے- رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس یہ اعتراف بھی کرچکی ہے کہ فلسطینی شہریوں پر حملوں کے دوران پولیس انہیں کھلی چھٹی دے دیتی ہے-
 
فوج اور پولیس کی موجودگی میں یہودی آبادکاروں کے حملوں کے باعث یہودی آبادکاروں کو نہ صرف ایک تسلی حاصل رہی ہے بلکہ انہیں فوج کی غیر جانبداری سرپرستی فراہم کرتی ہے- رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں غرب اردن میں یہودی آبادکاروں کے خلاف فلسطینی شہریوں کی شکایات کے چار سو انتیس کیسز سامنے آئے-

مختصر لنک:

کاپی