عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کی تئیس تنظیموں نے مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی سرحد پر قائم رفح راہداری فوری طور پر کھول دیں-
قاھرہ میں تنظیموں کی جانب سے جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ایک ایسے وقت میں مصر کی جانب سے غزہ کی سرحد بند کرنا جبکہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں معاشی ناکہ بندی کررکھی ہے، اسرائیل سے ہم آہنگی سے مترادف ہے- اسرائیل کے بعد مصر کی جانب سے غزہ کو بنیادی ضروریات سے محروم کرنا ڈیڑھ ملین آبادی کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے-
بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں تعلیمی سال کے آغاز کے باوجود ہزاروں طلبہ و طالبات محصور ہو چکے ہیں- اسرائیلی حملوں کے باعث ان کے لیے تعلیمی اداروں میں جانا ممکن نہیں جبکہ رفح راہداری کی بندش کے باعث وہ قلم اور کتاب سے بھی محروم ہو چکے ہیں-