شنبه 03/می/2025

’’اسرائیل میں حساس نوعیت کی سپیشل فورس کا قیام‘‘

اتوار 17-اگست-2008

اسرائیلی نے تاریخ میں پہلی مرتبہ حساس قسم کی خفیہ اسپیشل فوج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آئندہ اسرائیل کو درپیش جنگجوں میں کلیدی کردار ادا کرے گی-
 
خصوصی فوج کی یہ یونٹ خفیہ اداروں کے ماتحت کام کرے گی- اس کا اصل ہدف اسرائیل کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ اور خفیہ سراغ رسانی کے ذریعے دشمن ممالک کے ارادوں سے آگاہی حاصل کرنا ہوگا- یہ یونٹ خفیہ معلومات کے حصول کے بعد ان معلومات کی بنیاد پر کسی بھی ملک یا علاقے پر فوج کشی کا لائحہ عمل تیار کرے گی- اسپیشل یونٹ کے اہلکاروں کی تربیت کے لیے تین سال کا عرصہ درکار ہوگا-

بنیادی طور پر حساس فوج کی تشکیل کے لیے ’’حیفا‘‘ یونیورسٹی کے طلبہ کو اس کام کے لیے منتخب کیا جائے گا- انہیں تین برس تک اس نہج پر ماہرین کے ذریعے تربیت فراہم کی جائے گی- اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرانوت‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے جامعہ ’’حیفا‘‘ میں تین سال قبل ’’حیفا ٹسیلیوٹ زنابق‘‘ نامی ایک شعبہ قائم کیا گیا تھا-

آئندہ چند دنوں میں اس شعبے کے تربیت یافتہ بیس طلبہ و طالبات میدان میں اتریں گے اور مخالف ممالک اور گروہوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں گے- اس کے بعد انہیں مزید تربیت دی جائے گی- طیاروں سے ہنگامی حالت میں اترنے اور خود کو محفوظ رکھنے کے مزید گر سکھائے جائیں گے-

مختصر لنک:

کاپی