شنبه 03/می/2025

ایران نے اپنے مالیاتی اداروں پر مغربی ممالک کے الزامات مسترد کردیئے

ہفتہ 16-اگست-2008

ایران نے مغربی ممالک کی جانب سے اپنے مالیاتی اداروں پر دہشتگردوں کی مالی مدد اور عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزاما ت مسترد کردیئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے مہدی دانش یزدی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام مکتوب میں کہا کہ ایران مغربی الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہناتھاکہ ایران کامرکزی بینک اور دیگرمالیاتی ادارے دہشت گردوں کی معاونت اور ایٹمی پھیلا ؤ سمیت کسی بھی طرح کی ممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں ۔

ایرانی بینکوں پر پابندیوں کی باتیں تہران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے۔اس سے مالیاتی اداروں کے لاکھوں صارفین کا لین دین متاثر ہو سکتا ہے۔ایرانی نمائندے کا کہنا تھا کہ ایران اپنے مالیاتی اداروں اور ان کے صارفین کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان پر ہرجانے کے دعوے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی